ویڈیو سکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

ویڈیو سکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی

  

 اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ ن نے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مرتضیٰ عباسی کی جانب سے درخواست جہانگیرجدون نے جمع کرائی۔ درخوست میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیراعلی پرویز خٹک، ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور سابق اسپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی کو بھی درخوست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن، انتخابات شفاف اور آزادانہ بنانے کا ذمے دار ہے، الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ادارے سے تحقیقات کرا سکتا ہے۔ درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز جن پر پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں وہ تحقیقات نہیں کرسکتے، الیکشن کمیشن ویڈیواسکینڈل کی صاف شفاف تحقیقات کرائے۔ 

 تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -