سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کوسرپرائزدیں گے،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کوسرپرائزدیں گے،عثمان بزدار
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کوسرپرائزدیں گے،عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ،سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کو سرپرائزدیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کوحلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،عثمان بزدارنے ارکان اسمبلی کومسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں سیاسی اموراورسینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بنا لیا،منتخب نمائندوں کی مشاورت سے مسائل حل کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں،قوم کو انتشار کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -