عمران خان نے پارٹی چھوڑ نے کا فیصلہ کرنے والے اہم رہنما کو منا لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کو منا لیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان سے خرم لغاری نے ملاقات کی جس دوران اپنے تحفظات سے آ گاہ کیا ، وزیراعظم نے خرم لغاری کو حلقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروا دی جس پر رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سینیٹ انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق خرم لغاری کو منانے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اہم کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے چند روز قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ سینیٹ انتخابات میں وہ پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔