سوشل میڈیا پرخیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیوکے چرچے، صارفین خوبصورتی کے معترف

سوشل میڈیا پرخیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیوکے ...
سوشل میڈیا پرخیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون رکن کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیوکے چرچے، صارفین خوبصورتی کے معترف
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرایک خاتون کی ٹک ٹاک وڈیو کے چرچے ہیں جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں اور ویڈیو میں موجود خاتون کی خوبصورتی کے خوب چرچے کیے جارہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہے ۔

ایکسپریس کے مطابق ویڈیو کو دیکھ کر بظاہرایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مومنہ باسط ہیں لیکن یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصیٰ باسط ہیں، جو ہو بہو ان ہی کی طرح نظر آتی ہیں۔