ارطغرل غازی کا اثر یا کچھ اور ؟گھوڑے پر سوار ہوکر سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنیوالا گھڑ سوار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا لیکن گھوڑا کہاں ہے؟

ارطغرل غازی کا اثر یا کچھ اور ؟گھوڑے پر سوار ہوکر سرعام اسلحہ کی نمائش اور ...
ارطغرل غازی کا اثر یا کچھ اور ؟گھوڑے پر سوار ہوکر سرعام اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنیوالا گھڑ سوار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا لیکن گھوڑا کہاں ہے؟

  

 کراچی (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن پولیس نے گھوڑے پر سوار ہو کر سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق 13 فروری کو اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک سیکٹر اے ون میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عابد علی کو پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ اور گھوڑے کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ملزم گھوڑے کے ساتھ اسلحہ لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -