معروف گلوکارہ کے والد چہل قدمی کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق 

معروف گلوکارہ کے والد چہل قدمی کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق 
معروف گلوکارہ کے والد چہل قدمی کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق 
سورس: Instagram/nickiminaj

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ریپر سنگر نکی مناج کے والد چہل قدمی کے دوران تیز رفتار کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے, میڈیا رپورٹس کے مطابق لونگ آئی لینڈ میں تیز رفتار کار نے گزشتہ روز اس وقت ٹکر ماری جب وہ پیدل جا رہے تھے، 62 سالہ رابرٹ مراج کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ہسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ رابرٹ مراج کا علاج جاری تھا تاہم گہری چوٹوں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میت کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔پولیس نے ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے والے کار ڈرائیور کی شناخت کے لیے واقعے کے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے جب کہ ملزم کی گرفتار کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
گلوکارہ نکی مناج کے ترجمان نے والد رابرٹ مراج کی کار حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ نکی مناج اس وقت امریکا میں ہی ہیں اور چار ماہ قبل ہی ان کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -