باکس آفس پر دھوم مچانے والی وہ فلم جس میں کرینہ کپور نے محض موڈ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا تھا

باکس آفس پر دھوم مچانے والی وہ فلم جس میں کرینہ کپور نے محض موڈ نہ ہونے کی وجہ ...
باکس آفس پر دھوم مچانے والی وہ فلم جس میں کرینہ کپور نے محض موڈ نہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم 'رام لِیلا' باکس آفس پر کافی کامیاب رہی تھی، اس میں دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نےکام کیا تھا تاہم سنجے لیلا بھنسالی پہلے رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کے لیےکرینہ کپورکوکاسٹ کرنا چاہتے تھے  لیکن کیاآپ کو معلوم ہے کہ  تمام معاملات طے ہونے کے بعد شوٹنگ سے چند روز قبل ہی محض موڈ نہ ہونے کی وجہ سے کرینہ کپور نے فلم کرنے سے ہی انکار کردیا تھا جس کے بعد دپیکا کو کاسٹ کیا گیا۔

ایک انٹرویو  کے دوران  کرینہ کپور نے اعتراف کیا کہ  انہوں نے فلم سائن کرلی تھی لیکن اس کی جگہ دوسری فلم 'گوری تیرے پیار میں' کام کرنے کی حامی بھرلی، مجھے خیال بھی آیا کہ میں کیا پاگل پن کررہی ہوں اور یہ مناسب بات بھی نہیں، لیکن پھر میں نے 'رام لیلا' کے لیے معذرت کرلی ،اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ  یہ سب میرے موڈ کے باعث ہے، مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کا موقع کھودیا تاہم پھر کبھی موقع ملا تو کرلوں گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ کی واحد اداکارہ ہیں جس نے اپنی فلمیں دوسری اداکاراؤں کو دی ہیں۔

مزید :

تفریح -