بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی، تصاویر بھی سامنے آگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
یہ تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی ہے جس میں ان کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔
دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی۔
View this post on Instagram
دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram