سینیٹ الیکشن ، عبدالقادر کا ٹکٹ حاصل کرنے والے ظہور آغا کے بار ے میں حیران کن انکشاف ہو گیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ ٹکٹ کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے بلوچستان کی جنرل نشست سے عبدالقادر کو ٹکٹ جاری کیا تھا لیکن مقامی قیادت کے احتجاج کے بعد ٹکٹ واپس لے لیا تھا۔پھر یہ ٹکٹ ظہورآغا کو دیا گیا لیکن ظہور آغا کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی معطل نکلی، ظہور آغا کی بنی گالہ میں دھرنے پر شوکاز کے ساتھ بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔سید ظہورآغا نے اس معاملے پر مو¿قف دینے سے گریز کیا ہے اور سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔دوسری جانب ٹکٹ واپس لیے جانے پر عبدالقادر نے سینیٹ الیکشن کیلئے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔