والدین بننے کے بعد انوشکا اور ویرات نے ویلنٹائن کیسے منایا؟جانئے
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ والدین بننے کے بعد اپنا پہلا ویلانٹائن ڈے منا لیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے نہایت خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
تفصیلات کے مطابق فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشکا نے اپنے شوہر کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دینے کے لیے ایک فوٹو شیئر کی۔ اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ ’آج کے دن کچھ بڑا نہیں، لیکن غروب آفتاب کی تصویر شیئر کرنے کے لیے اہم دن لگتا ہے۔‘ انوشکا نے دل کی ایموجی کے ساتھ ویرات کو لکھا کہ آپ میرے ویلنٹائن ہیں ہمیشہ کے لیے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور دونوں کو ہی ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں 11 جنوری کو والدین بننے تھے۔