سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس گرانے کیلئے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی اپیلیں خارج کردیں

سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس گرانے کیلئے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی اپیلیں ...
سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس گرانے کیلئے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی اپیلیں خارج کردیں

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کھوکھر پیلس کی متعلقہ زمین پر عمارت کو گرانے سے روکتے ہوئے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی اپیلیں خارج کردیں،عدالت نے ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیاہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی خان نے محمداکمل خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ چار کنال اراضی فوری خالی کروانا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ فوری چار کنال اراضی پر قائم حکم امتناعی کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -