لکھ کردےدیں پولیس جعلی چیک کے ملزم کوگرفتارنہیں کرسکتی،لاہورہائیکورٹ پولیس پر برہم، ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

لکھ کردےدیں پولیس جعلی چیک کے ملزم کوگرفتارنہیں کرسکتی،لاہورہائیکورٹ پولیس ...
لکھ کردےدیں پولیس جعلی چیک کے ملزم کوگرفتارنہیں کرسکتی،لاہورہائیکورٹ پولیس پر برہم، ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے جعلی چیک کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی ، چیف جسٹس قاسم خان نے ملزمہ کے شوہر کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ لکھ کردےدیں پولیس جعلی چیک کے ملزم کوگرفتارنہیں کرسکتی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں جعلی چیک کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، تفتیشی افسران نے کہاکہ خاتون کیخلاف 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک کامقدمہ ہے،آئی جی نے کہاکہ خاتون کاشوہربھی جعلی چیک کیس کاملزم ہے لیکن وہ گرفتارنہیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان ملزم کی عدم گرفتاری پر برہم ہو گئے۔

عدالت نے کہاکہ آئی جی صاحب آپ کواس لئے نہیں بلوایا کہ آپ مزیدمہلت لے لیں،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ لکھ کردےدیں پولیس جعلی چیک کے ملزم کوگرفتارنہیں کرسکتی،مجھے رزلٹ چاہئے،یہ کونسا بڑاگینگ ہے جس کو آپ پکڑنہیں سکے،عدالت نے خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -