اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لینے کے عمل میں آسانی ہوگی۔سی اے اے حکام نے بتایا کہ سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار مسافر اسلام آباد آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو اے ٹو لاؤنج میں ٹیسٹ کیلئے بھیجا جاتا تھا۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا، سی کیٹیگری میں برطانیہ، ساؤتھ افریقہ، برازیل، پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -