معطل 9 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے سینیٹ ووٹ خطرے میں پڑگئے

معطل 9 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے سینیٹ ووٹ خطرے میں پڑگئے
معطل 9 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے سینیٹ ووٹ خطرے میں پڑگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معطل 9 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے سینیٹ ووٹ خطرے میں پڑگئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے پر 9 اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل ہے،معطل ارکان سینیٹ انتخاب کیلئے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

معطل ارکان میں قومی اسمبلی کا ایک،صوبائی اسمبلیوں کے 8 ممبرزشامل ہیں،جن میں چودھری نثار،مخدوم زادہ باسط احمد ،خواجہ محمدوسیم شامل ہیں،ان کے علاوہ خرم اعجاز،زہرابتول،خرم سہیل کی رکنیت معطل ہے،حسنین علی مرزا،اقبال میاں،محمداقبال خان کی رکنیت بھی معطل ہے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے پر آزادرکن قومی اسمبلی اورپی ٹی آئی کے 5 ایم پی ایز کی رکنیت معطل ہے،ن لیگ اورجی ڈی اے کے ایک ایک رکن کی رکنیت معطل ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -