یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم ...
یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے فریدرحمان نے یوسف رضاگیلانی پرحقائق چھپانے کاالزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ یوسف رضاگیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کاذکرنہیں کیا، یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -