اسلام آبادہائیکورٹ کاضلع کچہری میں وکلا چیمبرز سمیت تمام غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ضلع کچہری میں وکلا چیمبرز سمیت تمام غیرقانونی تعمیرات گرانے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے ایف ایٹ کے رہائشی کی تجاوزات کیخلاف درخواست منظورکرلی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت نے کہاہے کہ عوامی مقامات اور فٹبال گراﺅنڈ سے غیرقانونی تعمیرات اوروکلا چیمبرز گرائے جائیں ۔