پی ایس 88 ضمنی الیکشن ،الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ گرفتار

پی ایس 88 ضمنی الیکشن ،الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ ...
پی ایس 88 ضمنی الیکشن ،الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس 88 ضمنی الیکشن پر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس 88 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے، ملیر کے پولنگ سٹیشن پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہواجس پر پولیس نے دونوں گروپوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا۔

الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقہ چھوڑنے کا حکم دیاتھا،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ قوانین کے تحت پبلک آفس ہولڈر پولنگ سٹیشنز کا دورہ نہیں کر سکتے ،حلیم عادل شیخ مسلح گارڈز کیساتھ حلقے میں گشت کررہے ہیں ،رکن اسمبلی صبح آٹھ بجے پولنگ سٹیشنز کے دورے کررہے ہیں ، حلیم عادل شیخ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرنے حلیم عادل سے درخواست کی آپ میرے ساتھ چلیں ۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہمارے پولنگ سٹیشن اورخاتون ایم پی اے سے بدتمیزی کی گئی ،ہمارے ضلع کے صدر مسرورسیال کو دھکے دیئے گئے اور مار پیٹ کی گئی ،انہوں نے کہاکہ ہم یہاں پہنچے تو کہاگیایہاں نہیں آسکتے،یہ جام صاحب کاعلاقہ ہے،کہاگیایہ پیپلزپارٹی کاعلاقہ ہے، انہوں نے کہاکہ میری بلٹ پروف گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، یہ نوگوایریا بنادیاگیاہے،یہ علاقہ کسی کی جاگیر نہیں ہے،پیپلزپارٹی کا گینگ وار کاچہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،حلیم عادل شیخ نے پولیس پر بھی فائرنگ کرنے کاالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سادہ کپڑوں میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -