کراچی میں رکشہ چھیننے کی کوشش میں خاتون گرفتار ، حیران کن خبر آ گئی 

کراچی میں رکشہ چھیننے کی کوشش میں خاتون گرفتار ، حیران کن خبر آ گئی 
کراچی میں رکشہ چھیننے کی کوشش میں خاتون گرفتار ، حیران کن خبر آ گئی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) موچکو پولیس نے رکشہ چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ اس کے ساتھی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 موچکوپولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیورسجاد احمد ولد رسول محمد سہراب گوٹھ سے ایک خاتون اوردو افراد کو اپنے رکشہ نمبر 13465-D پر بطور مسافر لیکر جب رئیس گوٹھ یارمحمد گوٹھ کے قریب پہنچا تو کچہ راستہ دیکھ کر رکشہ ڈرائیور نے کچے راستہ پر جانے سے انکارکردیا۔اسی دوران رکشہ میں سوار ایک مسافر نے کسی شخص کو کال کی اور ایک شخص موٹرسائیکل پرآیا اور اس نے اسلحہ دیکھا کر رکشہ میں موجود افراد کے ساتھ ڈرائیور سے رکشہ چھیننے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے پولیس موبائل کو آتے دیکھ کر رکشہ کو بھگایا۔

رکشہ میں موجود 2 مسافراورموٹر سائیکل پر سوار شخص پولیس موبائل کودیکھ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ فرار ہونے والے افراد کی ساتھی خاتون مسافر جوکہ رکشہ میں ہی موجود تھی اسے پولیس نے موقع پر سے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمہ کی شناخت زہرہ زوجہ علی جان کے نام سے کر لی گئی ہے۔ جبکہ مفرور ملزمان کے نام سلیم ، فقیرمعلوم ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومی -