گیارہ سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے کے الزام میں بھارتی عدالت نے سکول پرنسپل کو سخت سزا سنا دی 

گیارہ سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے کے الزام میں ...
گیارہ سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے کے الزام میں بھارتی عدالت نے سکول پرنسپل کو سخت سزا سنا دی 

  

پٹنہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سکول پرنسپل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں سکول پرنسپل نے گیارہ سالہ طالبہ کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث لڑکی حاملہ ہو گئی اور معاملہ کھل کر سب کے سامنے آیا ، لڑکی کے والدین کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا اور مقدمہ درج کروایا گیا ۔ پولیس نے والدین کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول پرنسپل کو گرفتار کر لیا ۔جس کے بعد مقدمہ عدالت میں چلنے کے بعد اب فیصلہ سنا دیا گیاہے ۔ عدالت نے ملزم اروند کمار کو سزائے موت سنائی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیاہے ، اس کے علاوہ بھارتی عدالت نے سکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشیک کمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے پچاس ہزار روپے جرمانہ کیاہے جو کہ لڑکی کے والد کو ادا کیا جائے گا ۔

مزید :

بین الاقوامی -