خیبر پختونخوا سے ایک سینیٹر اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

خیبر پختونخوا سے ایک سینیٹر اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں ...
خیبر پختونخوا سے ایک سینیٹر اور ایک رکن صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی، دو اہم ارکان نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 کوہاٹ سے  تعلق رکھنے والے سینیٹر  شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ وہ 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں منتخب ہو کر سینیٹ پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ کوہاٹ سے ہی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی امجد آفریدی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، وہ بھی آزاد حیثیت میں 2018 کا الیکشن جیتے تھے۔

دونوں ارکان کی شمولیت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کوہاٹ جائیں گے اور وہاں جلسے سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور امجد  آفریدی 10 فروری کو بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -