پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی میری ٹائم مشقیں اختتام پذیر

پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی میری ٹائم مشقیں اختتام پذیر
پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر الملکی میری ٹائم مشقیں اختتام پذیر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک بحریہ کے زیر اہتمام ہونے والی کثیر الملکی میری ٹائم امن مشقیں چھ روز کے بعداختتام پذیر ہوگئیں۔مشقوں میں 40 سےزائد ممالک کےبحری اور آپریشنل دستوں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیر الملکی امن مشق 2021  کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  بھی تقریب میں موجود تھے۔ صدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کےمطابق ساتویں ویں کثیرالملکی میری ٹائم امن مشقیں چھ روز تک جاری رہیں جس میں 40 سے زائد ممالک شریک تھے۔اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -