بھارت نے انگلینڈ سے حساب چکتا کردیا،ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر

بھارت نے انگلینڈ سے حساب چکتا کردیا،ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر
بھارت نے انگلینڈ سے حساب چکتا کردیا،ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر

  

چنائی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 317 رنز سے شکست دیدی ہے۔

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے انگلینڈ کو 482 رنزکا ہدف دیا تھا،تاہم انگلش بیٹسمین سپن باؤلنگ کے لیے ساز گار وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہرسکے اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔پوری انگلینڈ ٹیم دوسری اننگز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی 43،جوئے روٹ 33 اورڈان لارنس 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔انڈیا کی جانب سے ایکسرپٹیل نے پانچ،ایشوں نے تین جبکہ کلدیپ یادیو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔چاروں میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز اب ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔آل راؤنڈ پرفارمنس پر روی چندرا ایشون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 24 فروری سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -