'مریم نواز کے لندن جانے کے لیے بیک ڈور رابطے' فواد چوہدری نے بڑادعوی کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز نے لندن جانے کےلیے بیک ڈور رابطے کیے ہیں لیکن وزیراعظم نے مسترد کر دی۔
فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ اب آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 16, 2021