شہری کی شکایت ، ممبئی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کا ہی چالان کردیا گیا

شہری کی شکایت ، ممبئی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کا ہی چالان کردیا گیا
شہری کی شکایت ، ممبئی میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کا ہی چالان کردیا گیا
سورس:   Screen Grab

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک پولیس کا کام شہریوں کو قانون کا پابند بنانا ہوتا ہے لیکن اگر یہی لوگ قانون شکنی کریں تو ایکشن کون لے گا؟ لوگوں کے ذہن میں آنے والے اس سوال کا جواب بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کی پولیس نے اپنی ہی گاڑی کا چالان کرکے دے دیا۔

ٹوئٹر پر ایک شہری نے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹریفک پولیس کی گاڑی کارروائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ شہری نے لکھا کہ ایک ایسی گاڑی  جو قانون  نافذ کروا رہی ہے اس کی اپنی بریک لائٹ اور نمبر پلیٹ ہی نہیں ہے۔ فروری کو روڈ سیفٹی کے مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے اور اگر اس مہینے میں پولیس ایسی قانون شکنی کرے گی تو اس کے پاس دوسروں کے خلاف کارروائی کا کیا جواز رہ جائے گا؟ 

شہری کی سوشل میڈیا شکایت  پر ممبئی پولیس نے فوری ایکشن لیا  اور بتایا کہ آزاد میدان ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کا ای چالان کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -