'عمران خان سینیٹ الیکشن جیتنے جارہے ہیں' شیخ رشید کا بڑا دعوی

'عمران خان سینیٹ الیکشن جیتنے جارہے ہیں' شیخ رشید کا بڑا دعوی
'عمران خان سینیٹ الیکشن جیتنے جارہے ہیں' شیخ رشید کا بڑا دعوی
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے 4  مارچ سے ستارے عروج پر ہوں گے ، اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ دور کر لے کیونکہ وہ سینیٹ الیکشن جیتنے جارہے  ہیں۔ 

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا نام 2018 سے ای سی ایل میں ہے ۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کر لے ، اگر آرام سے آئیں گے تو جوڈو کراٹے نہیں ہوں گے۔ اگر لانگ مارچ قانون کے دائرے میں نہیں ہوا تو پھر قانونی کارروائی ہو گی ۔ میں نہیں چاہتا کہ رمضان سے پہلے کوئی جوڈو کراٹے ہو اس لیے ان کو رمضان کے بعد لانگ مارچ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اسلام آباد کو تنگ نہ کریں اور نہ ہی اسلام آباد والے آپ کو تنگ کریں گے۔ 

انہو ں نے کہا کہ مسنگ پرسنزبڑامسئلہ ہےاورجلداس پرقانون سازی کریں گے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایت کرد ی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -