پی بی 20ضمنی الیکشن کے 107 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، کس کو برتری حاصل ؟

پی بی 20ضمنی الیکشن کے 107 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، کس ...
پی بی 20ضمنی الیکشن کے 107 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، کس کو برتری حاصل ؟

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضمنی انتخابات 2021 کے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 20 پشین کے 107پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ 

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق  کے مطابق 107 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے امیدوار آغا عزیز اللہ 14 ہزار 35 ووٹ لے کر آگے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ خان ترین 6109 ووٹ لے دوسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین 3 سے جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا منتخب ہوئے تھے تاہم ان کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -