عراق میں امریکی فضائی اڈے پرحملہ، ایک ہلاک 9 زخمی

عراق میں امریکی فضائی اڈے پرحملہ، ایک ہلاک 9 زخمی
عراق میں امریکی فضائی اڈے پرحملہ، ایک ہلاک 9 زخمی

  

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملے میں سول کنڑیکٹر ہلاک جبکہ ایک امریکی فوجی سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی شہر اربیل میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ ایک میزائل فوجی اڈے سے ٹکرایا جب کہ دو میزائل  قریب ہی موجود فوجیوں کی رہائشی عمارتوں پر گرے۔ میزائل حملے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے تاہم  ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری شیعہ گروپ ’سرایا اولیاء الدم‘ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی   فوجی ملک کے کسی بھی حصے میں ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

واضح رہے کی بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں امریکی سفارت خانوں، تنصیبات اور فوجیوں پر حملے میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -