پی ایس 43ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، کس نے بازی ماری؟

سورس: Twitter
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضمنی انتخابات 2021 کے سندھ اسمبلی کے حلقہ 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ، پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔
پی ایس 43 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے جام شیر علی نے 45ہزار 240ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق جونیجوصرف 5230 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جام مدد علی کے انتقال کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے دوبارہ جیت اپنے نام کی۔