پی ایس 88ضمنی الیکشن کے 100 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، کس کو برتری حاصل ؟

پی ایس 88ضمنی الیکشن کے 100 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، ...
پی ایس 88ضمنی الیکشن کے 100 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا ، کس کو برتری حاصل ؟
سورس:   ٖTwitter

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی کے حلقہ 88 ملیر کے 100 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔ 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کےیوسف بلوچ 21731 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف  جان شیر جونیجو 4753ووٹ لے کر دوسرے نمبر موجود ہیں۔ ٹی ایل پی کے امیدوار 4476 جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار  2634 ووٹ لے سکے۔ 

واضح رہے کہ یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں 108 پولنگ سٹیشن اور 410 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ 33 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 36 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ پیپلز پارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری بھی سامنے آئی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -