پاکستان کا پروگرام بحال، آئی ایم ایف نے ڈالروں کی بارش کا اعلان کردیا

پاکستان کا پروگرام بحال، آئی ایم ایف نے ڈالروں کی بارش کا اعلان کردیا
پاکستان کا پروگرام بحال، آئی ایم ایف نے ڈالروں کی بارش کا اعلان کردیا
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری ،  انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف )نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا ہے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ 

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان ا ور آئی ایم ایف کے درمیان ایک پیکج پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پیکج کا مقصد پاکستانی معیشت میں توازن پید ا کرنا ہے۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان ریفارم پروگرام پر  بھی اتفاق  ہوا ہے جس میں بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔ 

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ  کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کرانے اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ 

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -