پی ایس ایل میچزکے ٹکٹ کب اور کیسے ملیں گے؟پی سی بی نے اہم تفصیلات جاری کردیں

پی ایس ایل میچزکے ٹکٹ کب اور کیسے ملیں گے؟پی سی بی نے اہم تفصیلات جاری کردیں
پی ایس ایل میچزکے ٹکٹ کب اور کیسے ملیں گے؟پی سی بی نے اہم تفصیلات جاری کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ کل (بدھ کو) صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

کرکٹ فینز کے لیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں ‏www.bookme.pk‏ پر دستیاب ہوں گی۔بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا ہے، جہاں ‏کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا ‏لازمی ہوگا۔ جب مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ‏ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔ رقم ‏جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر ‏اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -