فیملیز کے ہمراہ پی ایس ایل میچز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیےانکلوژرز مختص کردئیے ہیں۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لئے حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل انکلوژر )شامل ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر) ، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژرز) شامل ہیں۔