جمائمہ خان کا دل چند دن بعد ہی ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

جمائمہ خان کا دل چند دن بعد ہی ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا
جمائمہ خان کا دل چند دن بعد ہی ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا
سورس: Wikipedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 52سالہ امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور اس کے 57سالہ بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹر کا وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا تھا۔ پیٹرمورگن نے جس برق رفتاری سے جیلیان کو دل سے نکالا اور ان کی جگہ اپنی دیرینہ دوست جمائما گولڈ سمتھ کو دی، اس پر جیلیان پریشان رہ گئی۔ تاہم 47سالہ جمائما اور پیٹر کی محبت محض ایک مہینہ ہی چل سکی ہے اور اب پیٹر نے واپس جیلیان کے ساتھ تعلق قائم کرکے جمائما کو ایک جھٹکا دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق پیٹرمورگن جمائما کو چھوڑ کر اپنی سابق گرل فرینڈ جیلیان کے پاس جمہوریہ چیک چلے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جیلیان ان دنوں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی آئندہ فلم ’وائٹ برڈ: اے ونڈر سٹوری‘ پر کام کر رہی ہیں اور دو ماہ تک وہیں قیام کریں گی۔ اب کی بار پیٹر مورگن نے جس تیز رفتاری سے جمائما کو دل سے نکالا اور واپس جیلیان کے ساتھ تعلق قائم کیا ہے، اس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جمائما خان شدید پریشان اور کنفیوژڈ رہ گئی ہیں۔ جمائما کے ایک دوست نے بتایا ہے کہ ”پیٹر نے ہی جمائما کے ساتھ محبت کا اظہار کیا اور انہیں اپنی طرف راغب کیا تھا۔ پیٹر نے جمائما سے کہا تھا کہ ان کی خوب نبھے گی لیکن اب خود پیٹر ہی جمائما کو چھوڑ کر واپس جیلیان کے پاس چلے گئے ہیں۔ پیٹر نے گزشتہ ہفتے جمائما کو چھوڑا اور واپس جیلیان کے پاس پہنچ گئے جس پر جمائما خان کو شدید جھٹکا لگا ہے اور وہ صدمے کی سی کیفیت میں ہے۔

مزید :

برطانیہ -