وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی بیوی کی جان لے لی

وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی بیوی کی جان لے لی
وہ آدمی جس نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی بیوی کی جان لے لی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہو کر اپنی بیوی کی جان لینے والابرطانوی شخص قتل کی سزا سے بچ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 70سالہ انتھونی ریٹائرڈ فیکٹری ورکر تھا جس نے پہلے لاک ڈاﺅن کے دوران 28مارچ 2020ءکو اپنی 67سالہ بیوی روتھ کا رسی سے گلہ گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سوان سی کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں ثابت ہو گیا کہ ملزم کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے شدید ڈپریشن اور ذہنی خلفشار کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ واردات کی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ”میری بیوی نے مجھے کہا تھا کہ میں اپنے کورونا وائرس کے خوف پر قابو پاﺅں اور فیملی کے اخراجات کی فکر کروں، جس پر مجھے غصہ آ گیا۔ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی شدید ڈپریشن کا شکار تھا چنانچہ غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور رسی سے اس کا گلہ گھونٹ دیا۔ “اس پر عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام سے کلیئر کر دیا۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ”بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم اپنے ہمسائے کے گھر گیا اور اسے کہا کہ پولیس کو کال کرو، میں نے اسے قتل کر دیا ہے۔“

مزید :

برطانیہ -