افغانستان میں بم بنانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دھماکے سے 30 طالبان مارے گئے

افغانستان میں بم بنانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دھماکے سے 30 طالبان مارے گئے
افغانستان میں بم بنانے کی پریکٹس کرتے ہوئے دھماکے سے 30 طالبان مارے گئے

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں بم بنانے کی ’کلاس‘ کے دوران ’پریکٹس‘ کرتے ہوئے 30طالبان ہلاک ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے صوبہ بلخ میں واقع گاﺅں قلطق میں پیش آیا۔ افغان سکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالبان میں 6غیرملکی شہری بھی شامل تھے۔ یہ غیرملکی بم اور بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر تھے جو دیگر طالبان کو بم بنانا سکھارہے تھے۔ 

افغان فورسز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے طالبان، بالخصوص 6غیرملکیوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں، کیونکہ دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔ ایک الگ واقعے میں صوبہ قندوز کے گاﺅں قوطار بلق کے قریب طالبان کی نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی زد میں آنے سے دو بچے موت کے گھاٹ اتر گئے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -