64 سالہ خاتون جو اب بھی جوان نظر آتی ہے، دیکھ کر لڑکے کیا کہتے ہیں؟ خود بتادیا

64 سالہ خاتون جو اب بھی جوان نظر آتی ہے، دیکھ کر لڑکے کیا کہتے ہیں؟ خود بتادیا
64 سالہ خاتون جو اب بھی جوان نظر آتی ہے، دیکھ کر لڑکے کیا کہتے ہیں؟ خود بتادیا
سورس:   Instagram/lesleymaxwell.fitness

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی 64سالہ خاتون لیزلے میکس ویل اس عمر میں بھی ایسی جوان نظر آتی ہے کہ نوعمر لڑکے بھی انہیں دل دے بیٹھتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لیزلے میکس ویل کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی19سالہ پوتی ٹیاکے ساتھ جم میں گھنٹوں کسرت کرتی ہوں اور یہی میری دیرپا جوانی کا راز ہے۔ میں آج بھی اتنی فٹ ہوں کہ میں اور میری پوتی گاہے ایک دوسرے کے کپڑے بھی پہن لیتی ہیں۔“

لیزلے کا کہنا ہے کہ ”آج بھی کتنے ہی مرد مجھے پرپوز کرتے ہیں اور ان میں کئی میری پوتی کی عمر کے لڑکے ہوتے ہیں۔ “ لیزلے کی پوتی ٹیا کا کہنا تھا کہ ”میری دادی اور میں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ہم دونوں ہم عمر ہیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -