32 نوجوان لڑکیوں کو ریپ کر کے قتل کرنے والا سیریل کلر، یہ کیوں کرتا تھا؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں

32 نوجوان لڑکیوں کو ریپ کر کے قتل کرنے والا سیریل کلر، یہ کیوں کرتا تھا؟ ...
32 نوجوان لڑکیوں کو ریپ کر کے قتل کرنے والا سیریل کلر، یہ کیوں کرتا تھا؟ پریشان کن تفصیلات سامنے آگئیں

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں 32نوعمر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر نے اپنے قبیح جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے اس وحشیانہ طرز عمل کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ سن کر انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 78سالہ جنسی درندے کا نام ’مائیکل فورنیریت‘ ہے جس نے 12نوجوان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کم از کم 32لڑکیوں کو ہوس کی بھینٹ چڑھانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل نے یہ تمام وارداتیں 1987ءسے 2003ءکے اپنی تیسری بیوی مونیک الیویئر کی مدد سے کیں۔اس کی درندگی کا شکار ہونے والی کئی لڑکیوں کی عمریں 10سال سے بھی کم تھیں۔ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیوں کے کنوار پن کے خبط میں مبتلا تھا اور کنواری لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا تھا۔ 1980ءکی دہائی میں جب وہ ایسے ہی جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہا تھا، تو اس کی بیوی اسے جیل میں خط لکھتی تھی کہ جب وہ رہا ہو کر باہر آئے گا تو وہ اس کے لیے کنواری لڑکیاں ڈھونڈ کر لایا کرے گی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -