امریکی نوجوان کی انوکھی مشکل، انٹرنیٹ پر ہر تھوڑے دن بعد کوئی بہن یا بھائی مل جاتا، باپ کی کیا حرکت اس کی وجہ بنی؟ جان کر یقین نہ آئے

امریکی نوجوان کی انوکھی مشکل، انٹرنیٹ پر ہر تھوڑے دن بعد کوئی بہن یا بھائی مل ...
امریکی نوجوان کی انوکھی مشکل، انٹرنیٹ پر ہر تھوڑے دن بعد کوئی بہن یا بھائی مل جاتا، باپ کی کیا حرکت اس کی وجہ بنی؟ جان کر یقین نہ آئے
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر لوگ محبت کی تلاش کرتے ہیں لیکن اس امریکی نوجوان نے جب بھی ان ایپلی کیشنز پر محبت کی تلاش کی، اسے کوئی بھائی بہن مل گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس انوکھی مشکل میں پھنسے 24سالہ نوجوان کا نام زیو فورس ہے، جس کی یہ مشکل اس کے باپ کی وجہ سے ہے جو 10سال تک سپرمزفروخت کرتا رہا۔
زیو فورس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں میں ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے 8بہن بھائیوں سے مل چکا ہوں اور اب مجھے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز کے نام سے ہی چڑ ہو گئی ہے۔اب میں ا س خوف سے ان ایپلی کیشنز پر نہیں جاتا کہ نجانے میرے کتنے بہن بھائی دنیا میں گھومتے ہیں اور کب ان میں سے کوئی میرے سامنے آ جائے۔میں تو سکول بھی اپنے ایک سوتیلے بھائی کے ساتھ جاتا رہا ہوں۔ وہ سکول میں مجھ سے دو سال سینئر تھا اور مجھے کئی سال بعد پتا چلا تھا کہ وہ میرا سوتیلا بھائی ہے۔ میں نے جب اپنے باپ کے سپرمز عطیہ کرنے کے متعلق کچھ ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ اس نے کم از کم 300خواتین کو اپنے سپرمز فروخت کیے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -