لاہور میں سوئس آدمی اور جرمن خاتون کے ساتھ انوکھی واردات، مغوی کے بٹ کوائن ٹرانسفر کرلیے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایک غیرملکی جوڑے کو اغواءکرکے ان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے بٹ کوائنز (ڈیجیٹل کرنسی)لوٹ لیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق اس سوئٹزرلینڈ کے مرد اور جرمن خاتون کو رانا عرفان نامی شخص نے اپنے ہاں ایک سرمایہ کاری سکیم کے لہیے مدعو کیا تھا۔ جب یہ دونوں لاہور پہنچے تو عرفان نے اپنے لوگ بھجوا کر انہیں اغواءکروا لیا۔
رپورٹ کے مطابق اغواءکاروں نے اس سوئس مرد اور جرمن خاتون کے اکاﺅنٹس سے 1.86بٹ کوائن اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر لیے اور ان کے پاس موجود 6ہزار 300یورو (تقریباً12لاکھ 24ہزار روپے)کی رقم بھی چھین لی۔ دونوں غیرملکیوں کے مترجم نے ان کے ایماءپر تھانہ ریس کورس میں رانا عرفان و دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔