پی ایس ایل میچز دیکھنے جانے والے شائقین کو کورونا کے حوالے سے کن ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا؟پی سی بی نے بتادیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین سٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں۔سٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے سٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو سٹیڈیم کا رخ مت کریں۔ اگر سٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں۔سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں۔میچ کے دوران ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں ۔