ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد نے خود کش دھماکہ کردیا

ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد نے خود کش دھماکہ کردیا
ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد نے خود کش دھماکہ کردیا
سورس:   Facebook

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد نے خود کش دھماکہ کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ظفر آباد کالونی کے قریب دہشتگردوں اور پولیس میں مقابلہ ہوا، اس دوران  دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس  ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد نے خود کش دھماکہ کردیا جبکہ دوسرا دہشتگرد زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹانک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

خیال رہے کہ  گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگنے کی وجہ سے خود کش حملے بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2020 کے دوران صوبہ پنجاب میں ایک بھی خود کش دھماکہ نہیں ہوا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -