’اگر لڑکے نے جہیز مانگا تو شادی نہیں کروں گی‘ اداکارہ انمول بلوچ  کا اعلان

’اگر لڑکے نے جہیز مانگا تو شادی نہیں کروں گی‘ اداکارہ انمول بلوچ  کا اعلان
’اگر لڑکے نے جہیز مانگا تو شادی نہیں کروں گی‘ اداکارہ انمول بلوچ  کا اعلان
سورس:   Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ کام پر فوکس کر رہی ہیں لیکن جب شادی کریں گی تو جہیز نہیں لے کر جائیں گی، اگر لڑکے والوں نے جہیز مانگا تو وہ شادی سے انکار کردیں گی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ان کی ساری توجہ اپنے کام پر ہے کیونکہ وہ زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ شادی وہ ضرور کریں گی لیکن ایسے شخص کے ساتھ کریں گی جو جہیز کا تقاضہ نہ کرے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ایسا کوئی ملا جس کے بارے میں انہیں اور ان کے فیملی والوں کو لگے کہ اس کے ساتھ شادی کی جاسکتی ہے تو وہ شادی کریں گی، اپنی شادی پر وہ ڈھولکی کی رسم نہیں کرنا چاہتیں لیکن اگر ایسا ہوا تو ان کی والدہ کہیں گی کہ گھر ہی بیٹھو۔

مزید :

تفریح -