پی ایس ایل 6  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدوں کا محور کون ہوگا؟سرفراز احمد نے بتادیا

 پی ایس ایل 6  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدوں کا محور کون ہوگا؟سرفراز احمد ...
 پی ایس ایل 6  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدوں کا محور کون ہوگا؟سرفراز احمد نے بتادیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 میں امید ہے کہ کرس گیل اپنا اصل رنگ دکھائیں گے،قیس احمد،فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہمیں اچھے کھلاڑی ملے ہیں،شین واٹس کو مس کریں گے وہ ہمارے اہم کھلاڑی تھے۔

جیو نیوز کے مطابق سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا، اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ملکر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کو یاد کرتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ وہ بہت اہم کھلاڑی تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے  اپنا بیٹنگ آرڈر سوچا ہوا ہے، کہاں بیٹنگ کرنی ہے، کوشش ہوگی کہ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتحیاب کرواؤں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -