نجی یونیورسٹی کا طالب علم پراسرار طور پر ہلاک ،نعش باتھ روم سے ملی

نجی یونیورسٹی کا طالب علم پراسرار طور پر ہلاک ،نعش باتھ روم سے ملی
نجی یونیورسٹی کا طالب علم پراسرار طور پر ہلاک ،نعش باتھ روم سے ملی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹاون شپ کے علاقہ میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم23سالہ ارسلان پراسرارطور پر ہلاک ہوگیا،نوجوان کی نعش ہاسٹل کے واش روم سے ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ارسلان پرائیوٹ ہاسٹل میں رہتا تھا،وہ یونیورسٹی میں  بی ایس آئی ٹی کا طالب علم اور  بہاولنگر کا رہائشی تھا۔ورثا نے کسی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اس کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -