وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات ، سینیٹ انتخابات و دیگر معاملات زیر غور

وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات ، سینیٹ انتخابات و دیگر معاملات زیر غور
وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات ، سینیٹ انتخابات و دیگر معاملات زیر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور  بابر اعوان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ان کے ووٹ کی قیمت نہ لگائیں۔

ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا۔ کرپشن کو روکنے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

بابر اعوان  نے کہا کہ ملک میں پہلی بار شفاف انتخابات کیلئے قدم اٹھایا گیا ہے۔ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد خفیہ ووٹنگ کا جواز باقی نہیں رہا۔ عدالتی احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں معاملات کو بہترین انداز میں چلایا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان اور بابر اعوان نے ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت پارلیمانی اور آئینی امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں معاشی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

قومی -