بھارت میں خوفناک حادثہ 47 افراد جان کی بازی ہارگئے

بھارت میں خوفناک حادثہ 47 افراد جان کی بازی ہارگئے
بھارت میں خوفناک حادثہ 47 افراد جان کی بازی ہارگئے

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدھیہ پردیش میں مسافر بس نہر میں گرنے سے 20 خواتین سمیت 47 افراد جان کی بازی ہارگئے،حادثے کے وقت بس میں کل 50 لوگ سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے 42 افراد کی لاشوں کو ان کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے  مرنے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔مرنے والوں میں ایک بچہ  بھی شامل ہے۔نہر میں گرنے کے بعد بس 3 گھنٹے تک پانی میں رہی جس کے بعد غوطہ خوروں نے بس کو تلاش کیا۔

واضح رہے کہ  بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں ٹریفک حادثات کی شرح سب سے بلند ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -