وزیرداخلہ شیخ رشید سے قطری سفیر سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات

وزیرداخلہ شیخ رشید سے قطری سفیر سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات
وزیرداخلہ شیخ رشید سے قطری سفیر سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ  رشیداحمد سے قطر  کے سفیر سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق شیخ رشید اور قطری سفیر کے درمیان ملاقات میں پاک قطر تعلقات بڑھانےا ور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کےل یے قطر ویزا میں سہولیات کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔اس موقع پر شیخ رشید کا کہناہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان  دیرینہ تعلقات ہیں اوردونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے۔

قطری سفیر کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اور قطرکے درمیان تجارت کا بہت سکوپ ہے،عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے ۔قطری سفیر نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی۔ قطری سفیر نے شیخ رشیدکو قطر دورے کی دعوت بھی دے دی۔

            

مزید :

قومی -