چوہدری شجاعت کا کامیاب آپریشن، گھر منتقل کر دیا گیا

چوہدری شجاعت کا کامیاب آپریشن، گھر منتقل کر دیا گیا
چوہدری شجاعت کا کامیاب آپریشن، گھر منتقل کر دیا گیا
سورس:   ٖFile

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا آپریشن کامیاب ، ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا  ۔ ڈاکٹرز نے چودھری شجاعت حسین کو دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ 

ہسپتال سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے ۔ چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ 

 چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے ۔ 

 چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے

مزید :

قومی -