میٹرک پاس رکن اسمبلی کو 2وزارتیں مل گئیں

میٹرک پاس رکن اسمبلی کو 2وزارتیں مل گئیں
میٹرک پاس رکن اسمبلی کو 2وزارتیں مل گئیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا  میں میٹرک پاس رکن اسمبلی کو بلدیات کے بعد وزارت قانون کا قلمدان بھی  دے دیا گیا۔

سما نیوز کے مطابق اکبر ایوب کے پاس اس سے قبل وزارت بلدیات کا قلمدان بھی ہے۔سابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی ووٹ فروخت کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان سے استعفیٰ لیا گیا تھاجس کے بعد  اکبر ایوب کو وزیر قانون کا قلمدان دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر ایوب نے 1988 میں میٹرک کیا ہے۔

 یاد رہے کہ اکبر ایوب کو جنوری 2020 میں وزارت تعلیم کا قلمدان دینے پر بھی ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ ناقدین کا خیال تھا کہ ایک میٹرک پاس شخص کیسے تعلیمی پالیسیاں بنا سکتا ہے۔ اس پر اس وقت کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے جواز پیش کیا تھا کہ اکبر ایوب اچھی انگریزی بول سکتے ہیں۔ ان کو اس لیے وزیر بنایا گیا ہے۔

مزید :

قومی -