خانیوال واقعہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

خانیوال واقعہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی
خانیوال واقعہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے  خانیوال واقعے میں ملوث تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے نامزد 33 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ویڈیوز کی مدد سے مزید 5 مرکزی کردار والے ملزمان بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔مرکزی کردار والے ملزمان کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی، سات مرکزی ملزمان کو کل گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ابھی تک کل 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے کردار کا تعین کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اور آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تمام مرکزی ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا ۔ واضح رہے کہ میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ میں ایک ذہنی بیمار شخص ہجوم کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔